Article

Article

کیا پاکستان میں ٹیبلیٹ کمپیوٹرز کے عروج کا زمانہ قریب ہے؟


ایپل آئی پیڈ کو2010 میں امریکہ میں متعارف کروایا گیا اور یہی وہ زمانہ تھا جب امریکہ میں ٹیبلیٹ کمپیوٹرز کا عروج حاصل ہونا شروع ہوا اور چند ماہ کے قلیل عرصہ میں ٹیبلیٹس نے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا ۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ کچھ یوں کیا جا سکتا ہے کہ آج ٹیبلیٹ کمپیوٹر فروخت کرنے والی دکانوں کے باہر گاہکوں کی قطاریں دیکھنے میں آتی ہیں۔

گو کہ پاکستان میں سمارٹ فونز یا  ٹیبلیٹ کی مقبولیت کے حوالے سےآج تک کوئی اہم پیش رفت تو نہیں ہوئی لیکن آہستہ آہستہ پاکستان میں بھی ٹیبلیٹس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

جیسا کہ آپ کو یاد ہو کہ گذشتہ دور حکومت کے دوران پاکستان میں موبائل فون کی صنعت کو انتہائی کم عرصہ میں عروج حاصل ہوگیا تھا۔کچھ ایسا ہی اب ٹیبلیٹ کی صنعت سے بھی متوقع ہے۔

مجھے یادہے کہ ایک ڈیڑھ سال پہلے پاکستان میں ٹیبلیٹس کے بارے میں شاید ہی کوئی جانتا ہو لیکن آج صورت حال اس سے کافی مختلف ہے۔پاکستان بھر میں موبائل یا کمپیوٹرز وغیرہ فروخت کرنے والی کم و بیش تمام دکانیں اب ٹیبلیٹس بھی فروخت کرتی ہیں۔

میں راولپنڈی کا رہائشی ہوں ،کچھ عرصہ قبل جب میں یہاں کے مشہور ’سنگاپور پلازہ‘ میں موبائل خریدنے یا قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے جایا کرتا تھا تو شاید ہی کسی دکان پر ٹیبلٹ کی صورت نظر آتی تھی اور وہ بھی صرف آئی پیڈ۔لیکن آج اس پلازہ میں 85 فیصد دکانوں پر ٹیبلیٹس میسر ہیں۔ ان میں سب زیادہ مشہور گلیکسی ٹیب P1000 ہے جو کہ تقریباً 30000 میں مل جاتی ہے۔ اسکے علاوہ ڈیل سٹریک، زیڈ ٹی ای وی 9 اور ایپل آئی پیڈ بھی باآسانی مل جاتے ہیں۔

پاکستان میں ٹیبلیٹ کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ انکی کم قیمت ہے۔ وہ صارفین جو پہلے ایچ ٹی سی کے مہنگے فون خریدنا پسند کرتے تھے اب وہ ٹیبلیٹس خریدتے ہیں کیونکہ یہ کم قیمت میں زیادہ فیچر فراہم کرتی ہیں۔ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ صارفین موبائل فون سے زیادہ بڑی ڈیوائس خریدنا چاہتے ہیں جسی باآسانی اٹھایا بھی جاسکے ، کیونکہ اکثر لیپ ٹاپس کو اپنے ساتھ ساتھ لیے گھومنا تھوڑا تکلیف دہ ہوجاتاہے۔

اکثر پاکستانی ٹیلی کام کمپنیاں بھی اس میدان میں کود پڑی ہیں اور صارفین کو رعایتی نرخوں پر ٹیبلیٹس فراہم کر رہے ہیں جن میں پی ٹی سی ایل ، موبی لنک ، یوفون اور وائی ٹرائیب سرفہرست ہیں۔

پاکستان میں ٹیبلیٹس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہاہے اور میرا خیال ہے کہ آئیندہ 2 سال تک آپ کے پاس بھی ایک ٹیبلیٹ ہوگی۔ آپ کا کیا خیال ہے؟


Back to List Views 14227

Comments {{ vm.totalComments}}

No comments found, add one now.

  • {{comment.CommentText}}

    {{comment.Name}}, {{comment.DateInserted | date: 'dd/MMM/yyyy hh:mm:ss'}}

Post a comment


  About

Moalims are a private institutional information system with over 2,500 institutes registered from all over Pakistan and growing day by day, by the grace of Allah. It is established in 2009. It will be the largest education information system of its kind in the Pakistan Inshallah. As a global network, Moalims aims to give Parents, Teachers, students and Professionals a quality information and to prepare engaged People/citizens who shape not only the communities they live in, but also the wider world. A project of Web & Network Solutions Limited

  Contact Us
  Moalims.com

Pakistan,
Pakistan

Tel : 0345 3034 934
Mail : Admin
Business Hours : 9:00 - 5:00
Skype: moalims
Yahoo: moalims@yahoo.com